میپکو خسارے سے نکل گئی، 2 برس میں 1.05 ارب روپے کا منافع
خسارے کی شکار ملتان الیکٹرک پاور کمپنی منافع بخش کمپنی بن گئی۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق میپکو نے گزشتہ 2 برس میں 1.05 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔ میپکو کے لائن لاسز 15.2 فیصد سے کم ہو کر 11.9 فیصد رہ گئے ہیں جبکہ ریکوری کی شرح 98.6 فیصد سے بڑھ کر 100.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔مؤثر بلنگ، بجلی چوری کی روک تھام سے مالی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جبکہ آزاد بورڈ آف ڈائریکٹرز، آٹومیشن اور شفافیت نے اس بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
Leave A Comment