عمران خان سے آج بھی کسی سے ملاقات نہ ہوسکی، تینوں بہنیں اور پارٹی رہنما کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد واپس لوٹ گئے
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے آج بھی کسی سے ملاقات نہ ہوسکی، تینوں بہنیں اور پارٹی رہنما کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور نعیم پنجوتھہ اڈیالہ جیل پہنچے تھے، بانی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خان بھی اڈیالہ پہنچی تھیں لیکن بہنوں سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ۔ علیمہ خان بھی تین گھنٹے تک دھرنا دینے کے بعد اڈیالہ روڈ سے واپس روانہ ہو گئیں۔
Leave A Comment