تازہ ترین

مسلح ڈاکو مشہور شاپنگ ایریا میں موجود رولکس بوتیک سے دن دیہاڑے قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔صبح تقریباً 11 بجے 6 مسلح ڈاکوؤں نے وسطی لندن کے علاقے نائٹس برج میں واقع بوچیرر رولکس بوتیک میں زبردستی گھس کر شہر کو ہلا کر رکھ دیا، موٹر سائیکل ہیلمٹ پہنے ڈاکوؤں نے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل دکان کے شیشے توڑنے کے لیے استعمال کی اور اندر داخل ہو گئے۔ ڈاکوؤں نےدکان کے اندر عملے اور وہاں موجود افراد کو خنجروں سمیت دیگر ہتھیاروں سے دھمکایا اور باہر کھڑی چار موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہو گئے، میٹروپولیٹن پولیس کی فلائنگ سکواڈ کی ٹیمیں چند ہی منٹوں میں موقع پر پہنچ گئیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ڈیٹیکٹو چیف انسپکٹر نے بتایا کہ تفتیشی ٹیمیں دکان کے اندر اور باہر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہیں جبکہ فرانزک ماہرین شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تاکہ ملزمان کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا جا سکے۔

Leave A Comment

Advertisement