لندن، عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک
لندن کے علاقے وائٹ سٹی میں عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے وائٹ سٹی میں آگ لگنے سے عمارت کا آدھا حصہ متاثر ہوا۔ آتشزدگی کے دوران ایک منزلہ عمارت سے 3 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ریسکیو کیے جانے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔لندن فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیسے لگی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔لندن پولیس کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment