تازہ ترین

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی مخالفت اور شدید دباؤ کے باوجود واضح کر دیا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے بلدیاتی انتخاب میں پارٹی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کی قیمت ملک اور عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق منگل کے روز کابینہ اجلاس کے دوران کیئر اسٹارمر نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے اور حکومت اپنی آئینی مدت تک کام جاری رکھے گی۔کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ ملک ہم سے توقع کرتا ہے کہ ہم حکومت چلانے پر توجہ دیں اور یہی کام میں کر رہا ہوں اور بطور کابینہ ہمیں بھی یہی کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹے حکومت کیلئے غیر مستحکم ثابت ہوئے ہیں اور اس کی معاشی قیمت ملک اور عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ لیبر پارٹی میں قیادت کو چیلنج کرنے کا ایک باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے، تاہم اب تک اس عمل کا آغاز نہیں کیا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement