برطانیہ میں مہنگائی کی شرح میں غیر متوقع اضافہ
برطانیہ میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.4 فیصد ہو گئی۔ تمباکو اور فضائی سفر کے کرایوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ 5 مہینوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ توقعات سے زیادہ رہا، خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، روٹی اور اناج بھی مہنگا ہوا۔ ٹرانسپورٹ کی قیمتیں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد بڑھ گئیں۔