تازہ ترین

لندن کا ٹیوب سسٹم پھر متاثر ہوا ہے، آر ایم ٹی یونین کے ارکان نے 24 گھنٹے کی دوسری ہڑتال شروع کر دی۔  پہلی ہڑتال گزشتہ روز 12 بجے دن ہی ختم ہوئی تھی لیکن شام تک انڈر گراؤنڈ کا مکمل سسٹم بحال نہیں ہوسکا تھا۔  سرکل لائن مکمل طور پر معطل ہے، چند دیگر روٹس بھی معطل جبکہ دیگر لائنز معمولی یا طویل تاخیر کا شکار ہیں۔  ٹرانسپورٹ فار لندن نے مسافروں کو شام کے وقت 8 بجے تک سفر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، محدود ٹیوب سروس جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے کے بعد دستیاب ہوگی۔ کل جمعہ کی شام پانچ بجے سے مشرقی لندن کے سات روٹس کے بس ڈرائیور 24 گھنٹے کی ہڑتال شروع کریں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement