تازہ ترین

برطانیہ کی سابق وزیر، سابق رکن پارلیمنٹ اور معروف سیاست دان 78 سالہ این وڈیکومب کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ ڈیون اینڈ کارنوال پولیس نے بتایا کہ سابق وزیر جنوبی انگلینڈ میں ڈارٹ مور نیشنل پارک کے قریب ہیٹر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر شدید زخمی حالت میں پائی گئیں۔ این وڈیکومب کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں بچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

سابق وزیر کے قتل کے الزام میں 26 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات کے دوران اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ظاہر ہو کہ اس قتل کے پیچھے دہشت گردی یا سیاسی محرکات تھے تاہم ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement