برطانیہ نے مشرقِ وسطیٰ میں ڈرون حملوں کے خلاف  برطانوی افواج، شہریوں اور خطے کے اتحادیوں کا دفاع مضبوط کرنے کے لیے کم لاگت میزائل نظام نصب کر دیا ہے برطانوی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ ایڈوانسڈ پریسیژن کل ویپن سسٹم(اے پی کے ڈبلیو ایس) اب خطے میں آپریشنز انجام دینے والے رائل ایئر فورس کے ٹائفون لڑاکا طیاروں پر نصب کر دیا گیا ہے، جو اس سے قبل طیاروں میں استعمال ہونے والے میزائلوں کے مقابلے میں بہت کم لاگت پر ڈرونز اور دیگر خطرات کو تباہ کر سکیں گے۔

یہ نظام اب مشرق وسطیٰ میں آپریشنز کے دوران تعینات کر دیا گیا ہے، جہاں 9 اسکواڈرن کے آر اے ایف ٹائفون لڑاکا طیارے برطانوی شہریوں، مفادات اور شراکت داروں کو خطرات سے محفوظ رکھنے کے مشنز انجام دے رہے ہیں۔برطانیہ کے وزیر برائے دفاعی پیداوار اور صنعت لیوک پولارڈ نے کہا کہ صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر چند ہی ماہ میں اس نظام کی آزمائش اور تعیناتی ایک شان دار کامیابی ہے، جس سے آر اے ایف کم لاگت پر کہیں زیادہ ڈرونز کو مار گرا سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹائفون فضائیہ برطانیہ اور نیٹو کے فضائی دفاع کی ریڑھ کی ہڈی ہے، آر اے ایف یورپ کے مشرقی محاذ کو روسی ڈرون دراندازیوں سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کا بھی دفاع کر رہی ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement