برطانیہ کا ایران کیخلاف کارروائی کیلئے امریکاکو اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار
برطانیہ نے ایران کے خلاف کسی ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے امریکا کو اپنے فوجی اڈے فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی آپریشن میں امریکی افواج کو برطانوی سرزمین پر قائم فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام کا مؤقف ہے کہ ٹھوس قانونی جواز کے بغیر ایران پر حملے میں شمولیت بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہو سکتی ہے۔ اس فیصلے کے بعد واشنگٹن اور لندن کے تعلقات میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکا کو ڈیئگو گارشیا اور RAF فیئر فورڈ کے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، تاکہ ایک غیر مستحکم اور خطرناک حکومت کی جانب سے ممکنہ حملے کا سدباب کیا جا سکے۔
Leave A Comment