تازہ ترین

گریٹر مانچسٹر پولیس نے وکٹوریہ پارک سینٹرل مسجد واقعہ میں ملوث دوسرا مشتبہ ملزم بھی گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کو عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

دوسری جانب تراویح کی نماز کے دوران مساجد پر تعینات پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے، تاہم سیکیورٹی پلان کے دوسرے مرحلے میں پولیس گشت جاری ہے۔مسجد کمیٹی کے چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وکٹوریہ پارک مسجد واقعہ کے بعد دونوں مشتبہ ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، ان میں سے ایک شخص پر ہتھیار رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسرا ملزم پہلے سے کریمنل ریکارڈ یافتہ اور اس کے خلاف ثبوت موجود تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت تین ماہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement