انگلینڈ بلدیاتی انتخابات، ریفارم 1350 سے زائد سیٹیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر
انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں لیبر پارٹی کو بھاری نقصان، ریفارم 1350 سے زائد سیٹیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے۔انتخابی نتائج کے مطابق لیبر پارٹی انگلینڈ میں 868 سیٹوں کے سا تھ دوسرے نمبر ہے، جبکہ ریفارم یوکے نے شمالی انگلینڈ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ہارٹل پول میں ریفارم یوکے نے تمام 12 نشستیں جیت لیں،لیبر کے کئی مضبوط گڑھ ریفارم یوکے کے ہاتھوں سے نکل گئے، جوناتھن بریش نے کیئر اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ہیلٹن میں ریفارم یوکے نے 15 نشستیں اپنے نام کرلیں، Wigan میں لیبر کو بیس نشستوں کا نقصان ہوا، جبکہ ریفارم کو 23 نشستیں مل گئیں۔ اسٹاک پورٹ کونسل پر لبرل ڈیموکریٹس کا کنٹرول قائم ہے۔