برطانیہ میں ٹرین حادثہ، ڈرائیور ہلاک، 9 مسافر کی حالت تشویشناک
برطانیہ میں لندن کے شمال میں واقع شہر بیڈفورڈ کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ٹرین ڈرائیور ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق حادثے کے بعد 9 افراد تاحال تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حادثہ شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا، جب لندن جانے والی دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ایک ٹرین کا ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں، پولیس، فائر بریگیڈ اور طبی عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کی چیف کانسٹیبل لوسی ڈی اورسی کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 80 سے زائد افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق 28 افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 9 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Leave A Comment