تازہ ترین

سمندر میں 2 بچوں کو بچانے کی کوشش کرنے والے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2 بچوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچانے کے لیے پانی میں اترنے والے 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پولیس نے بتایا کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:45 بجے ہارٹل پول کے علاقے سیٹن کیریو بیچ سے اطلاع ملی کہ 2 بچے سمندر میں گرگئے ہیں۔ دونوں افراد بچوں کو بچانے کے لیے سمندر میں اترے اور ڈوب گئے۔تاہم ریسکیو اہلکاروں نے دونوں افراد کو پانی سے نکالا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ بچے محفوظ رہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement