تازہ ترین

برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے خلاف تحقیقات نہ کرانے کے حق میں فیصلہ سنادیا۔ لارڈ مینڈلس کی بطور امریکی سفیر تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف پارلیمانی تحقیقات نہیں ہوگی۔ برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لے کر فیصلہ سنادیا، تحقیقات کے حق میں 223 اور مخالفت میں 335 ارکان نے ووٹ دیا۔ وزیر اعظم کے خلاف پارلیمانی تحقیقات کی قرارداد کنزرویٹو پارٹی نے پیش کی۔لیبر پارٹی نے ووٹنگ کے عمل کو سیاسی اسٹنٹ قرار دیا جبکہ کنزرویٹو پارٹی کے کیمی بیڈینوک نے کہا کہ واضح ہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں جو باتیں کیں وہ درست نہیں تھیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement