بر طانیہ: ٹرین و کار میں تصادم، خاتون جاں بحق، 8 سالہ بچی زخمی
برطانیہ کے شہر پریسٹن کے قریب لیول کراسنگ پر ٹرین اور کار کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ 8 سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 8 بج کر 50 منٹ پر ہوگٹن کے علاقے اسٹیشن روڈ پر پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ایمبولینس سروس، برٹش ٹرانسپورٹ پولیس اور لنکا شائر پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔حادثے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ 8 سالہ بچی کو تشویش ناک حالت میں ایئر ایمبولینس کے ذریعے ایلڈر ہی چلڈرنز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔
Leave A Comment