گرومنگ گینگ سرغنہ کی پاکستان حوالگی پر غور، برطانیہ پاکستان رابطہ
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شبیر احمد کی ملک بدری کے معاملے پر برطانیہ نے پاکستان سے رابطہ کر لیا۔2012 میں جنسی جرائم میں سزا یافتہ شبیر احمد حال ہی میں جیل سے رہا ہوا۔ برطانیہ اس کی پاکستان حوالگی پر غور کر رہا ہے، تاہم اس اقدام کی راہ میں 55 سال پرانا قانون رکاوٹ بن رہا ہے۔
وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کیس کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی، غیر ملکی مجرموں کی ملک بدری کے لیے متعلقہ ملک کی رضامندی ضروری ہے۔ شبیر احمد کو سخت نگرانی میں جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس پہنائی گئی ہے۔