عالمی منڈی : خام تیل کی قیمتیوں میں معمولی کمی
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیوں میں منگل کے روز معمولی کمی ہوئی، جبکہ سرمایہ کار ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے سخت تر ثانوی پابندیوں کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں، ایک روز قبل تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔برینٹ خام تیل کے ستمبر فیوچرز کی قیمت 9 سینٹ یا 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 92.16 ڈالر فی بیرل رہی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل ایک سینٹ اضافے کے ساتھ 85.02 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
پیر کے روز دونوں بینچ مارک کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی تھی، امریکی خام تیل کی قیمت ایک ہفتے کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی، جس کی بڑی وجہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والی تیزی کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کمانا بتایا گیا۔