حوثیوں کا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور بحیرہ احمر پر میزائل اور ڈرون حملوں کا اعتراف
یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع اسٹریٹجک توانائی کے مراکز پر بڑے پیمانے پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی فورسز کے ترجمان یحییٰ سریع نے انٹرنیٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ریاض میں حساس مقامات اور بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ینبع (Yanbu) کے علاقے میں سعودی سرکاری تیل کمپنی 'آرامکو' کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔یہ کارروائی سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یمن پر کیے گئے 300 سے زائد فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب ہے۔
یاد رہے کہ حوثیوں نے چند روز قبل ایک سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب آرامکو کمپنی کے آئل ڈپو سے سیاہ دھوئیں کے گہرے بادل اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے، جس کی ویڈیو فوٹیجز بھی سامنے آ چکی ہیں۔
Leave A Comment