تازہ ترین

ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے عارضی راستے کے تعین پر عمان کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہ کے تعین سے متعلق بات چیت حتمی مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کو آئندہ چند روز میں عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن کے پاس بھی رجسٹر کرائے جانے کا امکان ہے۔آبنائے ہرمز میں موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی جارحیت اور ناکہ بندی کو قرار دیا۔جب تک موجودہ صورتحال برقرار رہتی ہے بحری جہاز اس راستے سے مکمل اعتماد اور تحفظ کے احساس کے ساتھ سفر نہیں کرسکیں گے۔

ایرانی ترجمان کے بقول محفوظ عارضی راستے کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے ایک واضح اور نسبتاً محفوظ بحری گزرگاہ فراہم کرنا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement