عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 34 سینٹ یعنی 0.35 فیصد اضافے سے 97.34 ڈالرز فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.15 ڈالر یعنی 1.26 فیصد اضافے سے 92.63 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔
ایران کی جانب سے امریکی حملوں کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ میں تنازع طویل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس سے عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔