حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل
ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنائے جانے کے حوثی دعوے کے بعد متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے سعودی دار الحکومت کے لئے پروازیں معطل یا منسوخ کر دی ہیں۔شہر میں سکیورٹی خدشات کے باعث سفارت کاروں اور تعلیمی اداروں نے بھی حفاظتی اقدامات کئے ہیں، ایئر انڈیا اور لفتھانسا نے اعلان کیا کہ وہ ریاض کے لئے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر رہے ہیں۔ سعودی دار الحکومت میں تعینات سفارت کاروں اور مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ شہر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد سفارتی عملے کو اپنی عمارتوں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی۔