مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں ایران کے خلاف جاری امریکی جنگ سے متعلق خدشات دوبارہ بڑھنے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً 4 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئیں۔برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 4.08 ڈالر، یعنی 4.1 فیصد اضافے کے بعد 104.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 3.6 فیصد یا 3.21 ڈالر بڑھ کر 91.49 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔کاروبار کے دوران دونوں اقسام کے خام تیل کی قیمتیں کسی وقت 5 ڈالر فی بیرل سے زیادہ بڑھ گئی تھیں۔