متحدہ عرب امارات نے ایران کیساتھ تمام تجارتی اورمالی معاملات معطل کر دیئے
متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی وکاروباری اورمالی معاملات تاحکمِ ثانی معطل کر دیئے۔یو اے ای کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔کشیدگی علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی جانب 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ ایک میزائل متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے اندر جبکہ دوسرا سمندری حدود سے باہر گرا۔متحدہ عرب امارات کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
Leave A Comment