اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری، بچوں سمیت 16 افراد شہید
اسرائیل کی حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، لبنان پر بم باری میں آج بچوں سمیت 16 افراد شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں شہید افراد کی تعداد 28 ہوگئی، اسرائیلی فضائیہ نے نبطیہ، جزین اور صور سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، کئی رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا گیا، کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہیں، تاہم لبنان پر قبضے کی اسرائیلی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔ حزب اللّٰہ نے کہا کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں نباتیہ کی طرف بڑھتے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وہ کل سے نئی جنگ بندی پر عمل پیرا ہیں، لیکن اسرائیل نے حملوں کی شدت بڑھا دی ہے۔ حزب اللّٰہ ان حملوں کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔