کاکروچ جنتا پارٹی کا حکومت سےکامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان
بھارتی نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے حکومت سےکامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی یونین منسٹر جے پی نڈا اور مرکزی حکومت کے وزیر جتیندر سنگھ سے مذکرات کے بعد ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے تمام مطالبات تسلیم کرلیےگئے ہیں، ہم تمام مظاہرین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ختم کر دیں۔ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی ہوچکے ہیں، نیٹ (NEET) پرچہ لیک ہونے کے باعث خودکشی کرنے والے طلبا کے اہلخانہ کو معاوضہ دیا جائےگا۔ سی جے پی کے کارکنوں کے خلاف ملک بھر درج تمام ایف آئی آر واپس لے لی جائیں گی۔حکومت نے تعلیم میں اصلاحات سے متعلق کاکروچ جنتا پارٹی کے 5 نکاتی ایجنڈے سے بھی اتفاق کرلیا ہے، اس حوالے سے مزید مذاکرات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ہ مستقبل میں بھی اس حوالے سے سی جے پی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے حکومت آئندہ منگل تک تحریری طور پر ضمانت دےگی۔
Leave A Comment