تازہ ترین

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی کو 200 کروڑ روپے کے مبینہ بھتہ خوری کیس میں استغاثہ کے گواہ کے طور پر دہلی کی عدالت نے طلب کر لیا ۔ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق نورا فتیحی کا نام اس مقدمے میں دائر تیسری ضمنی چارج شیٹ میں استغاثہ کے گواہ کے طور پر شامل ہے۔
یہ مقدمہ مبینہ نوسرباز سکیش چندرشیکھر سے متعلق ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے 2020 اور 2021 کے دوران دہلی کی روہنی جیل میں قید ہونے کے باوجود خود کو اعلیٰ سرکاری عہدیدار ظاہر کرکے سابق رینبیکسی پروموٹر شیوندر موہن سنگھ کی اہلیہ آدیتی سنگھ سے تقریباً 200 کروڑ روپے وصول کیے۔الزام کے مطابق سکیش چندرشیکھر نے رقم کے بدلے آدیتی سنگھ کے شوہر کی جیل سے رہائی کا بندوبست کروانے کا وعدہ کیا تھا، دہلی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ نے مبینہ بھتہ خوری کی تحقیقات کے بعد مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت چارج شیٹ جمع کرائی تھی۔
نورا فتیحی سے اس سے قبل سکیش چندرشیکھر اور ان کی اہلیہ لینا ماریا پالوس سے مبینہ تعلق کے حوالے سے بھی ای او ڈبلیو نے پوچھ گچھ کی تھی، پولیس نے فوجداری ضابطہ کار کی دفعہ 164 کے تحت ان کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔اداکارہ وقاصہ نے تفتیش کاروں کو بتایا تھا کہ سکیش چندرشیکھر سے ان کا رابطہ اس کی اہلیہ کے ذریعے ہوا تھا، ان سے دسمبر 2020 میں چنائی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے تھے۔
عدالت نے اداکارہ ورقاصہ کو 2 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement