تبوک : بنگلادیشی شہری منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار
سعودی حکام نے تبوک میں ایک بنگلادیشی شہری کو گرفتار کرلیا،جو منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ محکمہ انسداد منشیات نے تبوک کے علاقے میں ایک بنگلہ دیشی باشندے کو منشیات اور نشہ آور ادویات کی فروخت کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے ہیل کے علاقے میں دو شہریوں کو 2.5 کلو گرام چرس کے ساتھ ساتھ میڈیکل ریگولیٹری کنٹرول کے تحت گولیاں تقسیم کرنے پر گرفتار کیا۔ڈائریکٹوریٹ نے تصدیق کی کہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ملزمان کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرنے اور مزید قانونی کارروائی کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔