تازہ ترین

بھارتی شہر نوائیڈا میں نوجوان نے 43 ویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوسائٹی میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد رہائشیوں میں تشویش پائی جاتی ہے، نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔ مرنے والے نوجوان کی شناخت جین کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بلڈنگ میں ایک دن کے لیے ہی اکیلے رہنے آیا تھا۔خودکشی کرنے والا شخص بالکونی سے کودا، اس واقعے کی مبینہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس کا پولیس جائزہ لے رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس نے جائے وقوع کے آس پاس موجود لوگوں سے معلومات حاصل کیں جن سے معلوم ہوا کہ خودکشی کرنے والا شخص ذہنی دباؤ کا شکار تھے تاہم اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس نے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے اس کے اہلِخانہ کو اطلاع کر دی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement