آسٹریلیا : ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، متعدد افراد زخمی
آسٹریلیا کے شہر نیوکاسل میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ جانے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کے فوری بعد ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیو کاسل رگبی ٹیم کو الودا ع کہنے کیلئے سینکڑوں لوگ سڑک پر جمع تھے۔
نیوکاسل کے میئر گیون مورس کا کہنا ہے زخمیوں میں متعدد بچے بھی شامل ہیں اور کئی افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔