نیپال : مسافر بس کو حادثہ، 6 افراد ہلاک، 10 زخمی
نیپال کے ضلع نوال پاراسی ایسٹ میں مسافر بس حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ بس میں 18 افراد سوار تھے اور یہ مغربی نیپال کے ضلع بانکے سے دارالحکومت کھٹمنڈو جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ضلعی پولیس کے ترجمان نےبتایا کہ زخمیوں میں سے 9 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک شدید زخمی کو مزید علاج کے لیے چتوان کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد بس سڑک کے حفاظتی پشتے سے جا ٹکرائی۔