بھارت میں اعلیٰ فوجی تقرریاں، نئے دفاعی اور بحری سربراہ مقرر
بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامنی کو نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کر دیا ہے جو 30 مئی کو ریٹائر ہونے والے جنرل انیل چوہان کی جگہ ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ این ایس راجہ سبرامنی وزارتِ دفاع کے عسکری امور کے محکمے کے سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔
وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کو بھارتی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، وہ 31 مئی کو اپنی مدت مکمل کرنے والے ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔ کرشنا سوامی ناتھن اس وقت مغربی بحری کمان کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Leave A Comment