تاریخ ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے ظالموں کے سامنے خاموشی اختیار کی اور اس کی بھاری قیمت چکائی،ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہےکسی پوری قوم کو پتھر کے دور میں واپس بھیجنے کی دھمکی دینا ایک سنگین سوال کو جنم دیتا ہے، کیا یہ کسی بڑے جنگی جرم کے سوا کچھ اور ہو سکتا ہے؟ اپنےبیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے یہی سوال اپنے فن لینڈ کے ہم منصب سے بھی کیا۔ تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جہاں مجرمان کے خلاف خاموشی اختیار کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑی۔عالمی برادری اس قسم کے بیانات اور اقدامات پر سنجیدگی سے غور کرے اور انصاف و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
Leave A Comment