ایران: امریکا و اسرائیل کو معلومات دینے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
ایرانی سیکیورٹی فورسز نے امریکا اور اسرائیل کو معلومات دینے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔دونوں افراد کو آذربائیجان صوبے کے علاقے اوسکو سے حراست میں لیا گیا۔گرفتار افراد نے اہم مقامات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے بدلے کرپٹو کرنسی حاصل کی۔ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ گرفتار افراد کو عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment