تازہ ترین

 ایران میں سیکیورٹی اداروں نے ملک مخالف آن لائن پروپیگنڈے کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 466 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار افراد پر حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے، حکومت مخالف مواد پھیلانے اور دشمن قوتوں سے تعاون جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ گرفتاریاں تہران میں انٹیلی جنس اور تکنیکی نگرانی کے بعد عمل میں لائی گئیں۔ رواں ماہ کے دوران 1 ہزار سے زائد افراد کو اسی نوعیت کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ایرانی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مبینہ طور پر دشمن نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement