بھارت: زیر تعمیر سائٹ پر دیوار گرنے سے 7 مزدور ہلاک
بھارت میں زیر تعمیر سائٹ پر دیوار گرنے سے 7 مزدور ہلاک ہوگئے۔حادثہ گروگرام شہر میں پیش آیا جہاں سگنیچر گلوبل سوسائٹی میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک زور دار دھماکے جیسے آواز سنی گئی۔ تعمیراتی سائٹ پر زور دار آواز دیوار گرنے کی آئی جس کے نتیجے میں 12 سے 15 مزدور ملبے تلے دب گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری مدد کو پہنچ گئیں اور ہیوی مشینری کی مدد سے ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے 7 مزدوروں کی موت کی تصدیق کی گئی جب کہ 4 مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، متاثرین میں سے ایک کے خاندان کے رکن نے بتایا کہ مٹی اندر دھنسنے کی وجہ سے دیوار گری ۔
Leave A Comment