ملتان : 5 سالہ بچہ ٹیوب ویل میں ڈوب کر جاں بحق
ملتان میں پانچ سالہ بچہ ٹیوب ویل میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ پیراں غائب روڈ پر پیش آیا ، حادثے کے وقت ٹیوب ویل بند تھا جس میں پانی موجود تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پانچ سالہ بچہ نہانے کے لیے حوض میں اترا اور ڈوب گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچیں سی پی آر دیا، لیکن بچہ جانبر نہ ہوسکا۔بعد ازاں بچے کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی، جو شدت سے غم سے نڈھال ہیں۔
Leave A Comment