چینی صدر شی جن پنگ 7 سال بعد شمالی کوریا کا اہم دورہ کریں گے
چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے، تقریباً 7 سال بعد شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے، 7 سال کے دوران یہ یہ ان کا پہلا دورہ ہو گا۔ دونوں ملکوں نے اس اہم ترین دورے سے متعلق آج اعلان کیا ہے۔اس دورے کو چین کی جانب سے شمال مشرقی ایشیاء میں اپنے اسٹریٹجک اثر و رسوخ کو دوبارہ مضبوط کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب شمالی کوریا روس کے ساتھ اپنے تعلقات تیزی سے بڑھا رہا ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے حالیہ برسوں میں روس کے ساتھ قریبی تعاون بڑھایا ہے جس میں یوکرین جنگ کے تناظر میں فوجی تعاون بھی شامل بتایا جاتا ہے۔ وہ دوبارہ چین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں جو شمالی کوریا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور امدادی ذریعہ ہے۔
چین اس دورے کو پیانگ یانگ پر اپنا اثر و رسوخ بحال کرنے اور خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔
Leave A Comment