امریکا ایران مذاکرات موجودہ صورتحال نازک مرحلے پر ہے: چین
ایران کا کارگو جہاز قبضے میں لیے جانے پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز کو زبردستی روکے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ فریقین جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے لیے ذمے دارانہ انداز میں کام کریں گے۔امریکا ایران مذاکرات، موجودہ صورتِ حال نازک مرحلے پر ہے، امریکا ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں چین تعمیری کردار ادا کرے گا۔
امریکی سینیٹ کام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی میرینز نے جہاز پر قبضہ کر لیا ہے، جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔عالمی میرین ڈیٹا کے مطابق ’ایم وی توسکا‘ کنٹینر شپ ہے جو ایرانی پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے، 7 گھنٹے پہلے ، ایرانی جہاز کی رفتار انتہائی کم 1.2 ناٹس ریکارڈ کی گئی۔اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر اس پر قبضہ کر لیا۔