امریکا کی ایران کو دھمکیاں، مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں: چین
اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے۔چینی مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کو مسلسل طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دے رہا ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے، چین چاہتا ہے کہ مسائل کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق ہو۔ ایران خود مختار ملک ہے اور ایرانی عوام کو اپنے فیصلے کرنے میں آزادی ہونی چاہیے، ایران کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مدد کرنی چاہیے۔