تازہ ترین

چین کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی جبکہ 9 افراد لاپتہ اور 275 زخمی ہو گئے۔ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے تمام متعلقہ اداروں کو ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرین کی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

جنوبی علاقے گوانگشی میں سمندری طوفان میساک کے باعث ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب سے کم از کم 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 48 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔گوانگشی کے دارالحکومت ناننگ میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ایک آبی ذخیرے کا بند ٹوٹنے سے متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے۔

 

Leave A Comment

Advertisement