تازہ ترین

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون  نے کہا ہے کہ جنگ میں شدت آئی تو پورا خطہ خطرناک صورتحال میں پھنس سکتا ہے۔ طاقت کے استعمال سے صورتِ حال مزید خراب ہوگی۔ طاقت کا استعمال مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ بنا دے گا۔ ترجمان گوجیاکون  نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا۔ تمام فریقین فوجی کارروائیاں روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں، آبنائے ہرمز کے حوالے سے تمام متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں۔