چین میں زلزلہ ، کئی عمارتیں زمین بوس، ہلاکتوں کا خدشہ
چین میں شدید زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگشی میں زلزلے کے باعث 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق گوانگشی میں 5.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کا مرکز لیوژو شہر کے لیونان ضلع میں تھا جس کی زیر زمین گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے باعث 13 عمارتیں گر گئیں اور اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، لیونان میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔