چین : لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد ہلاک، 34 لاپتہ
چین کے شہر چونگ کنگ میں مٹی کا تودا گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 34 لاپتہ ہوگئے ہیں۔مٹی اور چٹانوں کے بڑے پیمانے پر گرنے سے 10 سے زائد عمارتیں اس میں دفن ہوگئیں، تباہی کے نتیجے میں 11 سو سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے۔ مسلسل بارشوں کی باعث یہ واقعہ پیش آیا۔
چینی حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اب تک ملبے سے 10 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے اور 34 تاحال لاپتہ ہیں۔لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ 18 ہزار کیوبک سینٹی میٹر کے رقبے پر آئی جس میں ملبے اور چٹانیں شامل ہیں۔علاقے کے ہیڈ آف پلاننگ کے مطابق حالیہ دنوں میں سخت موسمی حالت کی وجہ سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
Leave A Comment