چین نے آن لائن فراڈ میں ملوث میانمار کے مزید 4 ملزمان کو پھانسی دیدی
چین نے میانمار میں قائم آن لائن فراڈ مراکز سے منسلک 4 ملزمان کو سزائے موت دے دی۔چینی عدالت کے مطابق ملزمان کا تعلق میانمار کے علاقے کوکانگ میں سرگرم مجرمانہ گروہ سے تھا۔ملزمان پر فراڈ، اغواء، قتل، تشدد، منشیات اسمگلنگ سمیت سنگین الزامات ثابت ہوئے، ان جرائم کے نتیجے میں 6 چینی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
کچھ دن قبل بھی 1 چینی عدالت نے ٹیلی کام فراڈ پر 11 ملزمان کو سزائے موت دی تھی۔ چین میں یہ کارروائی سرحد پار ٹیلی کام، آن لائن فراڈ پر جاری کریک ڈاؤن کا حصّہ ہے۔
Leave A Comment