تازہ ترین

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 2018 کے بعد کسی بھی برطانوی وزیر اعظم کا پہلا دورہ چین ہے، برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ 80 رکنی وفد بھی شامل ہے۔وزیر اعظم کیئر اسٹارمر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، برطانوی وزیر اعظم کا دورہ چین سیاسی ، تجارتی تعلقات کو بہتر کرنا ہے۔برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات جمعرات کو شیڈول ہے۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ چین کے دورے سے برطانوی عوام کو فائدہ پہنچے گا، انسانی حقوق پر ہمیشہ اواز بلند کی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement