بجلی ایک بار پھر سستی ہونے کا امکان
مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ممکنہ ریلیف کی خبر، بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے جون 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ نیپرا 30 جولائی کو اس درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گا، جس کے بعد قیمت میں کمی کا فیصلہ متوقع ہے تاہم ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اس درخواست کا اطلاق کے-الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا یعنی کراچی کے رہائشی اس ممکنہ ریلیف سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 50 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی جس کا اطلاق موجودہ ماہ (جولائی) کے بجلی بلوں میں کیا جا رہا ہے۔
Leave A Comment