غیر ملکی بحری جہاز کو موزمبیق میں روکے جانے کا معاملہ، وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا واقعے کا نوٹس لے لیا۔موزمبیق میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری مدد کی ہدایت کردی گئی،  وزارت بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ، کیپٹن اسلم سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ، موزمبیق حکومت سے رابطہ کر رہےھیں اور ضروری کارروائی مکمل کی جا رہی ہے، جہاز پر 3 پاکستانی اور 9 انڈونیشئین موجود ہیں۔وزارت خارجہ پاکستان سے بھی مدد لی جا رہی ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ 

واضح رہے کہ موزمبیق میں ایل پی جی بحری جہاز ’’گیس فالکن‘‘ نومبر 2024 کو مالی واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث تحویل میں لیا گیا تھا، عملے کے ارکان میں تین پاکستانی ہیں۔شپنگ انڈسٹری ذرائع کے مطابق جہاز پر تقریباً 15 لاکھ ڈالر کے واجبات ہیں جبکہ جہاز کا مالک اطالوی شہری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement