نوازشریف کےاڈیالہ یا بنی گالہ جانےکی بات درست نہیں: رانا ثنا اللہ
مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کےاڈیالہ یا بنی گالہ جانےکی بات درست نہیں۔ میاں نوازشریف سینئر سیاست دان ہیں، نوازشریف نے مینارپاکستان جلسے میں کہا تھا سیاسی ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےاڈیالہ جیل جانےوالی بات مناسب نہیں ہے، شہبازشریف نےتین مرتبہ اپوزیشن کومذاکرات کی دعوت دی۔ہ شہبازشریف نےنوازشریف کی اجازت سے ہی دعوت دی تھی، ہم سب کا اتفاق رائے ہے، سیاست دانوں کے درمیان ڈائیلاگ ہونا چاہیے، نوازشریف سیاسی ڈائیلاگ کے کبھی مخالف نہیں رہے۔ نوازشریف کی یہ پوزیشن نہیں کہ وہ کسی کےپاس جائیں، بجٹ والےدن شہبازشریف نےاپوزیشن رہنماؤں کوکہا ڈائیلاگ ہونا چاہیے، یہی سوچ میاں نوازشریف کی بھی ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت میں ہمیں احتجاج کی اجازت نہیں تھی جب کہ سپیکرپنجاب اسمبلی قانون کےمطابق ریفرنس بھیجا ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے ساتھ بات کرے۔
مشیر وزیراعظم سیاسی امور نے کہا کہ اپوزیشن کا ایسا رویہ ان کےلیےمزید مشکلات پیدا کرے گا، تحریک انصاف اپنی پالیسیوں کی وجہ سے یہاں تک پہنچی، اگریہ اسمبلیاں نہ توڑتے، نو مئی نہ ہوتا تویہ حالات نہ ہوتے، ان میں تحریک چلانےکی سکت نہیں ہے۔ ان کا احتجاج بے وقت کی راگنی ہوگی اورانہیں مزید نقصان ہوگا، 27ویں ترمیم کےحوالےسےکسی بھی لیول پر بات نہیں ہو رہی، وزیراعظم نےکہا چودھری نثارکی خیریت دریافت کرنےگئےتھا، اگرکوئی اور بات ہوتی تو وزیراعظم ہم سے شیئر کرتے۔