تازہ ترین

وزارت سمندر پاکستانی نے انکشاف کیا ہے کہ 76 ممالک میں 21 ہزار 406 پاکستانی شہری قید ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 423 پاکستانی قید ہیں، اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 297 پاکستانی قید ہیں۔ ترکی میں ایک ہزار 437 جبکہ بھارت میں 738 پاکستانی قید ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بیرون ممالک میں 14 پاکستانی سفارتخانوں سے تاحال ریکارڈ حاصل نہیں ہوسکا، جبکہ کئی پاکستانی شہری اس وقت جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement